امپورٹڈ حکومت لندن میں سرپکڑ کر بیٹھ گئی ہے، حماد اظہر

امپورٹڈ حکومت لندن میں سرپکڑ کر بیٹھ گئی ہے، حماد اظہر

لاہور(نیاٹائم)سابق وفاقی وزیربیرسٹرحماداظہرنے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت لندن میں سرپکڑ کربیٹھ گئی ہے کہ اگرفوری الیکشن کروادیے توعمران خان دوبارہ حکومت میں آجائے گا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے وزیراعظم سمیت کابینہ ممبران کی لندن بیٹھک کو شدید آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں لفظی نشترچلاتے ہوئے کہا  کہ امپورٹڈ حکومت لندن میں سرپکڑ کربیٹھ گئی ہے اوریہ گفتگو کررہے ہیں کہ اگرفوری الیکشن کرائے توعمران خان کو حکومت میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سابق وفاقی وزیرنے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اگردیر کی تو ہرگزرتے وقت کے ساتھ ثابت ہورہا ہے کہ یہ نااہل و نکمے ہیں۔

 

خیال رہے کہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے اراکین کی بڑی تعداد نواز شریف سے مشاورت کیلئے لندن گئی ہوئی ہے لیکن ذرائع کے مطابق لندن بیٹھک میں میں ن لیگ ملک میں الیکشن اور آئی ایم ایف سے پیکیج کے معاملے پر بٹ گئی ہے۔ ن لیگ کا نوازشریف گروپ بجٹ کے فوری بعد الیکشن میں جانے پرڈٹا ہوا ہے جبکہ شہباز گروپ انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبریانومبر میں الیکشن کا کروانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاشی پیکیج سے کے حوالے سے مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی ملاقات بھی اچھی نہیں رہی۔

 

نوازشریف واپس کب آئیں گے، وزیرقانون نے بتادیا