اداکار سہیل خان نے اہلیہ سے علیحدگی کیلئے عدالت کا رخ کرلیا

اداکار سہیل خان نے اہلیہ سے علیحدگی کیلئے عدالت کا رخ کرلیا

ممبئی(نیاٹائم)انڈین اداکارسہیل خان نے شادی کے چوبیس برس بعد بیگم سیماخان سے علیحدگی کیلئےعدالت سے رجوع کرلیا ہے اداکارسہیل خان بالی ووڈاسٹار سلمان خان کے بھائی ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی وقت سے چل رہی تھیں اورانہوں نے گزشتہ دن علیحدگی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔جوڑے کوعلیحدگی کیلئے بھارتی کورٹ میں دیکھا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔ سیما سہیل دی فیبولس لائیوز آف بالی ووڈ وائوز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں جس میں دونوں کو الگ تھلگ رہتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

 

سیما خان اس سے پہلے اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کی شادی ایک غیرمعمولی میرج ہے اورشو میں جوکچھ دکھایا جارہا ہے وہ قطعی طورتک حقیقی ہے۔ یاد رہے کہ سہیل خان اورسیما 1998 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے اور وہ دو بچوں کے والدین ہیں۔

 

 

شاہ رخ کا ہمشکل ہونا مہنگا پڑگیا