نوازشریف واپس کب آئیں گے، وزیرقانون نے بتادیا

نوازشریف واپس کب آئیں گے، وزیرقانون نے بتادیا

اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اگلےالیکشن سے قبل پاکستان واپس آجائیں گے۔

 

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نوازشریف اگلے الیکشن سے قبل پاکستان واپس ضرورآجائیں گے، قانون میں راستہ موجود ہے، ابھی نوازشریف کی ہیلتھ کے مسائل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیرتارڑکا کہنا تھا کہ قبل ازوقت الیکشن حلیف جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی جنرل الیکشن کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا ٹائم مانگا ہے۔

 

ایک صحافی نے سوال کیا کہ لندن میں بڑی اہم میٹنگ ہوئی ہے کیا اگلے الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن ہونگے یا پھرلندن ہی قیام رہے گا؟ جس پر وزیرقانون نےجواب دیا کہ انشاءاللہ نوازشریف اگلے الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آجائیں گے۔

 

وزیراعظم کی لندن یاترامیں ایک روزکی توسیع