طالب علموں کیلئے اچھی خبرآگئی

طالب علموں کیلئے اچھی خبرآگئی

لاہور(نیاٹائم)صوبہ پنجاب میں سکولوں میں گرمی کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

 

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتیجوں کا اعلان بھی 31 مئی سے پہلے کیا جائے گا، جبکہ گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 مئی سے لیکر 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کو نیاء نصاب گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یکم اگست سے نیا تعلیمی سال کا آغازہوگا۔ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن اگلے ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

 

دوسری طرف لاہورسمیت پنجاب بھرکے چارلاکھ اساتذہ کے ٹرانسفرز پرسے پابندی اٹھانے پرغورو فکرکیا جارہا ہے۔ مئی کے آخری ویک میں تبادلوں پرسے پابندی واپس لے لی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن محکمہ کے مطابق اساتذہ کے ٹرانسفرز کیلئے آن لائن درخواستیں مئی کے آخری ہفتہ میں لی جائیں گی۔ جون کے آخری ہفتہ میں ٹرانسفرز کے آرڈرز جاری ہوں گے۔

 

تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے سے پہلے اساتذہ کا آن لائن ریکارڈ ٹھیک کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ اساتذہ کا تمام ڈیٹا ایک ہفتہ سے پہلے درست کیا جائے۔

 

میڑک کے طلبہ تیاری پکڑ لیں