کوہلی تنقید ہونےپرکیاکرتےہیں جانیئے!

کوہلی تنقید ہونےپرکیاکرتےہیں جانیئے!

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)سابق انڈین کپتان ویرات کوہلی اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں اور انہوں نے خود پر ہونیوالی تنقیدکےبارےمیں بات کی ہے۔

 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے جاری سیزن میں رائل چیلنجز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ  بڑھتے ہوئے ناقدین کو کنٹرول کرنےکیلئے ٹی وی کی آواز میوٹ کردیتے ہیں۔رواں آئی پی ایل کے سیزن میں  سن رائزز حیدر آباد کیخلاف  ایک مرتبہ پھر "گولڈن ڈک " پر آؤٹ  ہونے کے  بعد کرکٹ مبصرین نے کوہلی کو کھیل سے وقفہ  لینے کا مشورہ دیا تھا۔

 

ویرات کوہلی  نے مبصرین کے تبصرے پر کہا تھا کہ وہ لوگ وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں، وہ لوگ میری لائف نہیں جی سکتے، وہ ان لمحات کو محسوس نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی ان پر  تنقید کرتا ہے تو وہ ٹی وی کی آوازسلو کردیتے ہیں اور ان آوازوں پر توجہ مرکوزنہیں کرتے۔

 

برینڈن میککولم کس ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے