
کم سن بیٹیوں کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو سزائے موت سنادی گئی
عارف والا(نیاٹائم)سیشن کورٹ نے قتل کیس میں سفاک والد کو اپنی تین کم سن بیٹیوں کو قتل کرنے پرتین دفعہ سزاے موت کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔
نواحی گاؤں 83 ای بی میں سال 2017 میں سفاک والد نے کم سن اپنی تین بچیوں کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا اور بیوی کو تیز دھارآلہ سے قتل شدید زخمی کردیا تھانہ صدرپولیس عارف والا نے مقدمہ درج کیا اورکیس کا میرٹ کے مطابق چالان پیش کیا، عدالت ایڈیشنل سیشن جج عارف والا محمد اعظم رانا نے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں سفاک والد کو تینوں بیٹیوں کو قتل کرنے پر تین مرتبہ سزاے موت ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ملزم احمد یاربلوچ نے اپنی بیوی شکیلہ بی بی کو نشہ کرنے سے منع کرنے پر شدید زخمی اور بیٹیوں مریم،زنیب،زنیرہ کو قتل کردیا تھا ملزم کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
لڑکے نے عمارت کو آگ کیوں لگائی، وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ