تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

چنیوٹ(نیاٹائم)تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند دن قبل نثاراحمد نامی شخص کے قاتلوں کوگرفتارکرلیا۔

 

ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ مظہراحمد گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 21اپریل کو چوک محلہ انصاریاں سے نعش ملی جس کی شناخت انیل نثاراحمد ولد احمد کے نام سے ہوئی ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)محمد عامرخان نیازی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر پولیس افسران کو موقع پرپہنچ کر تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد وغیرہ اکٹھے کئے جس کے بعدنعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔

 

ڈی پی او کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی کی زیرنگرانی واقعہ کی تحقیق و تفتیش، ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس ٹیموں نے بڑی ذہانت بڑی محنت بڑے محتاط اندازسے ہیومن انٹیلیجنس،جدید ٹیکنالوجی اورپیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے چند دنوں میں اندھا قتل ٹریس کیا ہے۔

 

ایس ایچ اوسٹی اسدنواز ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مطلوب ملزمان علی آصف،قیصر،علی عباس،احسن علی کو جدید ٹیکنالوجی،ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ مقدمہ ہذا کو میرٹ پریکسو کیا جائے گا۔ ڈی پی او چنیوٹ نے اندھا قتل ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اورانعام دینے کا اعلان کیا۔

 

ڈاکوؤں نے پل بھر میں جنرل سٹور کا صفایا کردیا