خیبرپختونخوا حکومت نے بین الاقوامی اداروں سے کتنا قرض لیا؟

خیبرپختونخوا حکومت نے بین الاقوامی اداروں سے کتنا قرض لیا؟

پشاور(نیا ٹائم)خیبرپختونخوا حکومت کے ذمے  بین الاقوامی  اداروں کے 598 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

 

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پچھلے سال کے دوران لئے گئے قرض سے متعلق دستاویزات پیش کردی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت نے پچھلے چارسال کے دوران 598 ارب روپے کا قرض لیا۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال تیس  جون 2021 تک لیا گیا قرض 294 ارب روپے ہے جب کہ 235ارب روپے کے مزید قرضے کی بات چیت  بھی  ہو چکی ہے۔کے پی حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ہمارے قرض لینے پر کسی قسم کے کوئی اعتراضات ہیں تو وہ اسمبلی آئیں ہم ان کے تمام اعتراضات اور خدشات کو دور کریں گے۔

 

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ قرض 120 ارب روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں لیا گیا جب کہ معاشی ترقی کیلئےچون ارب، توانائی کے منصوبوں کیلئےتئیس ارب اورتعلیم کے لئے دس  ارب روپے کا قرض لیا گیا ہے۔کے پی حکومت نے ایشین  ڈویلپمنٹ  بینک،عالمی ترقیاتی  ایجنسی سمیت مختلف انٹرنیشنل  اداروں سے قرض لیا ہے۔صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ قرض لینا کوئی بری بات نہیں ہے  کیونکہ حکومت نے  بین الاقوامی  اداروں سے قرضہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہی  لیا ہے اپنے ذاتی مفاد کے لیے نہیں  اوران قرضوں سے ڈیمز اور موٹرویز بنائے ہیں ۔

 

 

بارہ افراد خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے