اقوام متحدہ  کی جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئےاہم منظوری

اقوام متحدہ کی جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئےاہم منظوری

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

 

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی انویسٹی گیشن کیلئے پیش کی گئی قرارداد کو 33 ووٹ ملے۔کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں یوکرین کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں روسی افواج کی کارروائیوں پر انویسٹی گیشن کیلئے کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور مشرقی افریقی ملک نے قرار داد کیخلاف ووٹ دیا جبکہ کیوبا، قازقستان، انڈیا، پاکستان، ازبکستان اور وینزویلا کے ممبرز  ووٹنگ میں  شریک نہیں ہوئے، انسانی حقوق کونسل نے فوری طور پر روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رضاکاروں کو یوکرین میں عام عوام  تک رسائی دے۔

  

اقوام متحدہ میں روس کے ایمبسڈر نے  کونسل کے اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے  کونسل کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیدا بحران کو حل کرنے اور حقیقی وجوہات پر بات چیت  کے بجائے مغرب مجموعی طور پر روس کو کچلنے کیلئے ایک اور  راستہ بنارہا ہے۔چین کے سفیر نے بھی قرارداد پر کونسل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد آگ پر تیل کےمترادف ہے۔

 

این آئی اے نےداؤدابراہیم کےدواہم ساتھیوں کوگرفتارکرلیا