گرمی نے ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

گرمی نے ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

 اسلام آباد(نیاٹائم)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک ہے جب کہ ملک کے میدانی علاقے میں رہنے والوں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں گرم موسم اور خشک ہےجبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں۔کراچی میں ہوائیں جنوب مغرب کی طرف سے چودہ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔شہرکا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اورہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہنے کا بتایا گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت چھ سےآٹھ  ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی امید ہے۔

 

لاہورسمیت پنجاب میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ شہرکا درجہ حرارت پینتالیس  ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے مشروبات اورائیرکولر کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث  درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ دو دن تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کی امید ہے۔عوام گرمی کی لہرسے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیرپرعمل کرے۔

 

محکمہ موسمیات نے خطر ے کی گھنٹی بجا دی