
اولاد نہ ہونے پر والدین کا اپنے ہی بیٹے پر مقدمہ
نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)انڈیامیں والدین اپنے ہی بیٹے کیخلاف میدان میں آگئےاور انوکھا کیس کر دیا۔ کہا بیٹے کی دھوم دھام سے شادی کی لیکن اس کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی تو اب وہ زندگی پر ہوئے ہمارے تمام اخراجات واپس کرے جو پاکستانی بارہ کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں۔
بھارتی والدین کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کو امریکا سے تعلیم دلوا کر پائلٹ بنایا وہ 2007 میں واپس بھارت آگیا جس کے بعد 2016 میں اس کی دھوم دھام سے شادی کی اور سارا خرچہ انہوں نے خود ہی کیاکیوں کہ وہ شادی کے بعد اس کے بچے دیکھنا چاہتے تھےمگر ایسا نہ ہو سکا۔انہوں نے شادی پر بیٹے کو 1 کروڑ48 لاکھ کی لگژری کار بھی بطور تحفہ دی اوراس کا ولیمہ بھی فائیو سٹار ہوٹل میں کیا۔اکاسٹھ سالہ سنجیو پرشاد اورستاون سالہ سادھنا نے درخواست میں یہ بھی بتایا کہ بیٹے اور بہو کو اپنے خرچے پر ہنی مون کیلئےانہوں نے تھائی لینڈ بھی بھیجا۔
والدین کا کہنا مزید کہنا تھاکہ انہوں نے یہ سب اس لیے کیاکہ ان کا بیٹا ان کی نسل کو آگے بڑھا سکے مگر ایسا ابھی تک نہیں ہوسکا اور اس کو بڑے کرنے کا جوہمارا خواب تھا وہ اس نے توڑ دیا۔ سنجیو اور سادھنا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو دونوں سے اس بارے میں بات چیت کی کہ وہ مرنے سے قبل اپنے پوتا پوتی کو دیکھنا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے اس پرکوئی توجہ نہیں دی جس پر وہ کیس کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔والدین کیجانب سے دعوی کیا گیا کہ وہ بیٹے پر ابھی تک بارہ کروڑ سے زیادہ کا خرچہ کر چکے ہیں جو اب انہیں واپس چاہیے۔
خبردارمردوں کو گنجا پکارنا اب ہراسانی میں شمار ہو گا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ