لیونل میسی کی ایک سالہ کمائی آپکے ہوش اڑا دے گی

لیونل میسی کی ایک سالہ کمائی آپکے ہوش اڑا دے گی

ارجنٹائن(نیا ٹائم ویب ڈیسک) معروف فٹبال سپر سٹار لیونلمیسی نے پیسہ کمانے میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی نے ایک سال میں 130 ملین ڈالرز یعنی چوبیس ارب روپے کمائی کی۔

 

عالمی  جریدے فوربز  میگزین کے مطابق گراونڈ میں مایوس کن سال کے باوجود پیرس سینٹ جرمین کے سٹار فٹبالر لیونل لیونل میسی پچھلے بارہ مہینوں میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ تھے۔میسی کی ایک سال میں آن اور آف فیلڈ سالانہ 130 ملین ڈالر کی آمدنی رہی جس سے انہوں نے امیر ترین کھلاڑی کی لسٹ میں لیبرون جیمز اور اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ لیونل میسی اور رونالڈو میں کمائی کے ساتھ ساتھ زیادہ گولز کا بھی مقابلہ ہے۔

 

میسی فٹبال کھیل کر سالانہ  پچھترملین ڈالرزکماتے ہیں جب کہ سپانسر شپ ڈیلز اور اشتہاروں کی مد میں ان کی آمدنی کا تخمینہ پچپن ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔یہ دوسرا موقع ہے جب ارجنٹائن کھلاڑی فوربز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ لیونل میسی نے 2019 میں بھی سب سے زیادہ قیمتی فٹبالر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فوربز کی فہرست میں ٹاپ 10 میں کوئی بھی خاتون کھلاڑی کا نام نہیں آیا جبکہ امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں تمام کھلاڑی مرد ہیں۔

 

 

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نئی پچز کی تیاری جاری