ماڈل ایان علی  نےعمران خان کو کیا مشورہ دیا

ماڈل ایان علی نےعمران خان کو کیا مشورہ دیا

 دبئی(نیاٹائم)ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

 

ماڈل ایان علی نے خود کے حوالے سے عمران خان کے بیان کا ریفرنس دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین پرشدید تنقید کرڈالی۔ ایان علی کا کہنا تھا کہ میں نے بیس سال کی عمرمیں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اورتمام جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئی۔ امید ہے آپ بھی نہیں گھبرائیں گے۔ دیکھتے ہیں آپ کب تک برداشت کرتے ہیں۔

 

ایان علی کا مزید کہنا تھا کہ دوعادات شاید آپ آخری سانس تک نہیں چھوڑسکتے ایک میرے نام پرٹی آرپی کمانا اوردوسری جھوٹ پھیلانا کیونکہ سچ بولنا آپ سیکھے ہی نہیں ہیں۔ آپ چارسال وزیراعظم رہے لیکن پھربھی مجھ پرجھوٹا الزام عائد کیے بغیرآپ کی تقریراورنیوزنہیں بنتی۔

 

خیال رہے کہ ماڈل ایان علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد تھے اورعمران خان نے اپنی حالیہ تقریرمیں ایان علی کیس کا ذکر بھی کیا تھا جس پرماڈل ایان علی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

اداکاراعجازاسلم کاعروہ سےمتعلق انکشاف