این آئی اے نےداؤدابراہیم کےدواہم ساتھیوں کوگرفتارکرلیا

این آئی اے نےداؤدابراہیم کےدواہم ساتھیوں کوگرفتارکرلیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈیا کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے دو انتہائی اہم ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق این آئی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عارف ابو بکر شیخ اور شبیر ابو بکر شیخ کو آج صبح گرفتارکیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے کی طرف سے گرفتاریاں ممبئی میں متعدد مقامات پر داؤد ابراہیم سے اور ہوالہ سے متعلق چھاپوں کے چند روز بعد سامنے آئیں۔

 

انڈین نیوز ایجنسی کے مطابق این آئی اے نے ممبئی میں ایک گھر پر ریڈ مار کر داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی سلیم فروٹ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کے الزام میں داؤد ابراہیم کو عالمی دہشت گردوں کی لسٹ میں شمار کرتے ہوئے انکی ہیڈمنی 25 ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔

 

شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وباء سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی