خبردارمردوں کو گنجا پکارنا اب ہراسانی میں شمار ہو گا

خبردارمردوں کو گنجا پکارنا اب ہراسانی میں شمار ہو گا

لندن(نیا ٹائم ویب ڈیسک)خبردار مردوں کو گنجا پکارنے پر اب جنسی ہراسانی کا کیس بنے گا، برطانیہ کی ایک  عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

 

دنیا میں مرد اور خواتین دونوں کو گنجے پن کی شکایت ہوتی ہے مگر مرد حضرات میں یہ بیماری زیادہ پائی جاتی  ہے اور وہ اپنے بال مکمل یا سر کے کچھ حصے سے کھو دیتے ہیں جنہیں پھر اپنے ساتھیوں کی جانب سے خوب مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہےلیکن اب ان مرد حضرات کی مدد کیلئے برطانوی کورٹ سامنے آ گئی ہے۔انٹرنیشنل  میگزین بلوم برگ کے مطابق برطانوی ملازموں  کے ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردوں کے لیے لفظ گنجااستعمال کرنا  جنس سے متعلق اور امتیازی سلوک کےزمرے  میں آسکتا ہے ۔

 

یہ فیصلہ ایک چونسٹھ  سالہ الیکٹریشن ٹونی فن کے معاملے میں سامنے آیا جنہوں نے یارکشائر میں مقیم ایک چھوٹی خاندانی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ساتھی کیخلاف مقدمہ دائر کیا۔ فن کا کہنا تھا کہ انہیں کام کے اوقات کار میں گنجے پن کا طعنہ دیا گیا جس سے ان کی تضحیک ہوئی اور اسی بنیاد  پر انہوں نے  برٹش کورٹ سے رجوع کیا۔ٹونی فن کے جنسی ہراسانی کے دعوے کو درست مانتے ہوئے ٹربیونل نے یہ بھی قرار دیا کہ انہیں چوبیس سال کی ملازمت کے بعد غیر منصفانہ طور پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

 

 

ایک ہی ویڈیو نے نوجوان کی کایا پلٹ دی