ایک ہی ویڈیو نے نوجوان کی کایا پلٹ دی

ایک ہی ویڈیو نے نوجوان کی کایا پلٹ دی

ممبئی(نیاٹائم)بھارت میں پیراگلائیڈنگ کرنے والے شخص کی سانسیں رکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے، نوجوان کے منہ سے نکلے الفاظ اسکی پہچان بن گئے ہیں۔

 

بھارت میں پچھلے دنوں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے ڈرگیا تھا جس کی ویڈیو دیکھ کرسوشل میڈیا یوزر بے ساختہ ہنسنے پرمجبور ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو ٹرینر سمجھاتا ہے اور پھریہ بتاتا ہے کہ ہم کتنی بلندی پر پہنچ گئے ہیں اتنے میں وہ شخص گھبرانا شروع کردیتا ہے۔ مذکورہ نوجوان ٹرینرکو کہتا ہے کہ بھائی اپن کو لینڈ کروادے ہم کوزیادہ طویل رائیڈ نہیں کرنی ہے بس ہم کو لینڈ کروا دے۔

 

لیکن اب اس وائرل ویڈیو پراس کی کایا پلٹ گئی کیونکہ وہ سوشل میڈیا کی طاقت کے باعث اتنا مشہورہوگیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اسے چاکلیٹ کا ایڈ مل گیا۔ چاکلیٹ کے اشتہارمیں عالیہ بھٹ ٹرینر کا کام سرانجام دے رہی ہیں اور مذکورہ شخص رائیڈ لیتا ہے اوراشتہارمیں جب وہ خوفزدہ ہوتا ہے عالیہ بھٹ اسے ’پرک چاکلیٹ‘ پکڑا دیتی ہے جس کو کھانے کے بعد اس کا ڈر دورہوجاتا ہے۔

 

کس جیل میں کتابیں پڑھنے سے سزا کم ہوتی ہے