شہبازسپیڈ ناکام، ڈالربے قابو ہوگیا

شہبازسپیڈ ناکام، ڈالربے قابو ہوگیا

اسلام آباد(نیاٹائم)عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہبازشریف وزیراعظم بنے تو عوامی حلقوں میں خیال کیا جارہا تھا کہ مہنگائی کا طوفان اورڈالر کی اونچی اڑان شہبازسپیڈ روک لے گی لیکن پاکستان میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اورشہبازسپیڈ ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔

 

انٹر بینک میں بزنس کے دوران ڈالرکی قدر میں مزید ایک روپے 23 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالرتاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے کا ہو گیا۔دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں بزنس کے دوران 130 پوائنٹس کا اضافہ دیکھائی دیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43029 پرٹریڈ کررہا ہے۔

 

خیال رہے کہ دودن قبل انٹربینک میں ڈالر 188 روپے 66 پیسے کا تھا لیکن گزشتہ دن بھی بزنس کے آغاز سے ہی ڈالرکی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ دودن قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی بزنس کا منفی رجحان جاری تھا اور 100 انڈیکس 600 سے بھی زیادہ پوائنٹس کم ہوکر بیالیس ہزارنوسو ایک پرٹریڈ کررہا تھا۔

 

سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں