شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وباء سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وباء سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

شمالی کوریا(نیاٹائم ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے پہلی بار عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

 

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کورین حکام کا بتانا ہے کہ کورونا کی چند علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک لاکھ 87 ہزار سے زیادہ افراد کو بخار کی علامات پرقرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں پچھلے روز 18 ہزار افراد میں کورونا کی کچھ علامات رپورٹ ہوئیں مگر شمالی کوریا نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ کتنے افراد کورونا مثبت ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ بخار کی علامات والے آئسولیٹ افراد کا علاج پہلی ترجیح ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن عائدہے۔

 

اوور سیز پاکستانیوں نے امریکی حکام کو خطوط لکھنا شروع کر دئیے