جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن پکڑی گئی

جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن پکڑی گئی

اسلام آباد(نیاٹائم)ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کلو گرام سے زائد ہائی کوالٹی کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

 

ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافر احسان اللہ جدہ جانے کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا جہاں اے ایس ایف کے ایکسپرٹ سٹاف نے سامان کی چیکنگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا تھا۔ اے ایس ایف کے مطابق مزید تحقیقات کے دوران سٹاف نے بیگ سے ایک کلو گرام سے کچھ زیادہ ہیروئن برآمد کی، مسافر نے ہیروئن بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں پوکٹ کی طرح سلے تیرہ چھوٹے پیکٹوں میں طریقے سے چھپا رکھی تھی۔

 

اے ایس ایف نے کہا ہےکہ ملزم کو ابتدائی تحقیقات کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہے قانون کے مطابق ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔

 

ابوظہبی جانے والے مسافر سے کتنی ہیروئن پکڑی گئی