ہیضے کی وبا سے چارافراد انتقال کرگئے

ہیضے کی وبا سے چارافراد انتقال کرگئے

ڈیرہ بگٹی(نیاٹائم)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں روزانہ چالیس سے پچاس نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ ہیضے سے اب تک چارافراد دنیا سے کوچ کرچکے ہیں۔

 

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباء پھیلنے کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہیضے کی وبا سے اب تک 4 افراد کا انتقال کرگئے ہیں جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 1450 افراد اس وبا سے متاثرہوچکے ہیں، یومیہ پچاس کے قریب نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

 

 طب کے ماہرین کےمطابق آلودہ اور گندہ پانی استعمال کی وجہ سے یہ مرض لاحق ہوتا ہے جبکہ پیرہ کوہ میں پینے کیلئے پانی میسر نہیں ہے، پیرکوہ کے لوگ جوہڑوں اور برساتی نالوں میں موجود گندہ اورآلودہ پانی پینے پرمجبور ہیں۔

 

کونسی غذائیں اینٹی بایوٹکس مزاحمت میں کمی کرسکتی ہیں