بارہ افراد خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے

بارہ افراد خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے

گوجرانوالہ(نیاٹائم)گوجرانوالہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپراور دومسافر وین کے مابین آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طورپراسپتال شفٹ کردیا گیا۔ حادثہ کوٹ لدھا کے قریب پیش آیا۔ دوسری طرف پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گاڑی ون وے پررانگ سمت سے آرہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیزرفتار دو وینز گاڑی سے ٹکرائیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد گوجرانوالہ کے علاقےعالم چوک کے رہنے والے تھے اورسرگودھا میں عرس میں حاضری دینے کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں چھ خواتین اورایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیوربھی دنیا چھوڑجانے والوں میں شامل ہے۔

 

شہر قائد میں ٹریفک چالان کا سلسلہ دوبارہ شروع