روشنیوں کے شہر میں ایک اور دھماکا ، ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

روشنیوں کے شہر میں ایک اور دھماکا ، ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

کراچی (نیا ٹائم   ) شہر قائد کے علاقے صدر میں داود پوتہ روڈ پر دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں جس میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب ہوا تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

دھماکے شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ہوا جہاں متعدد افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ متعدد گاڑیوں کے بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا صدر کے مرشد بازار کے قریب  ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اوقات میں کافی زیادہ چہل پہل ہوتی ہے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دھماکا کچرا کنڈی میں ہوا جس کے فوری بعد وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیاں بھی اس کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہو گئیں ۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی ہوٹلز اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھا کر جناح ہسپتال منتقل کیا ہے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراو کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے ۔ فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر شواہد اکٹھے کر رہی ہیں ۔

 

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان کر دیا