ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان کر دیا

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیا ٹائم   )وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے کہا ہے ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دے گا ، عائشہ غوث بخش پاشا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت ملک میں جاری پروگراموں میں تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ، بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یوکا نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ پاکستان میں اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کی پیروی میں مدد کی ہے ۔ اس وقت پاکستان کو مختلف مالیاتی مسائل کا سامنا ہے ، معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے  مختلف اصلاحات لا رہے ہیں ۔

اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی امداد دے گا ۔ اضافی امداد مالی سال 2023 کے لیے جاری کی جائے گی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کیلنڈر سال میں مزید ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر فنڈز دے گا ۔

 

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا