دنیا کا مہنگا ترین اور تاریخی ہیرا

دنیا کا مہنگا ترین اور تاریخی ہیرا "دی راک "نیلام

سوئٹزر لینڈ (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )دنیا کا مہنگا ترین اور تاریخی اہمیت رکھنے والا سفید ہیرا " دی راک " نیلام ہو گیا ۔ہیرا دو کروڑ 19 لاکھ ڈالر (4 ارب روپے سےزائد پاکستانی روپوں)  میں نیلام ہوا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گالف کی گیند جتنے ہیرے کا وزن 228٫31 قیراط ہے ، جسے " دی راک" کا نام دیا گیا ۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کے کرسٹی نامی نیلام گھر میں نایاب اور تاریخی ہیرے کی بولی لگائی گئی ، جہاں اس کی کامیاب بولی  2 کروڑ19   لاکھ روپے دینے پر فروخت کر دیا گیا ۔

کرسٹی نیلام گھر میں قیمتی پتھروں کے سربراہ میکس فوشے کے مطابق ناشپاتی شکل رکھنے والے اس خوبصورت اور نایاب ترین ہیرے کو تاریخی اہمیت بھی حاصل ہے ۔ " دی راک" جنوبی افریقہ کی ایک کان سے برآمد کیا گیا ۔ اس کے پہلے مالک نے اسے کارٹیئر کے ہار میں پہنا تھا ۔

اس سے قبل کرسٹی ایک اور برا سفید ہیرا بھی 2017 میں نیلام کر چکی ہے جس کا وزن تقریباً 163٫41 قراط تھا ۔ اس ہیرے کو 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا ۔

" دی راک " کی نیلامی کے دوران ایک اور پیلی رنگت رکھنے والے ہیرے کی بھی نیلامی کی گئی جو پاکستانی روپوں کے مطابق 2 ارب 70 کروڑ روپے میں فروخت ہوا جبکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم ریڈ کراس کو دی جائے گی ۔

 

اسرائیلی بستیاں بسانے کیلئے امریکی اجازت کی ضرورت نہیں