شہر قائد میں ٹریفک چالان کا سلسلہ دوبارہ شروع

شہر قائد میں ٹریفک چالان کا سلسلہ دوبارہ شروع

کراچی (نیا ٹائم )شہر قائد میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے بعد کراچی ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کرنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز چیمہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے پولیس افسران کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ اب کراچی کے شاہراہوں پر چالان کا اختیار اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک تک کے 388 افسران کے پاس ہو گا ۔

احمد نواز چیمہ کے مطابق سڑک پر چلتے ہوئی گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان افسران کا ٹارگٹ ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو خصوصی طور پر ون وے کی  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چالان کرنے والے افسران کا انتخاب بھی پولیس افسران کی کمیٹی نے کیا ہے ۔ پولیس افسران کے ماضِ کا ریکارڈ دیکھ کر ہی انہیں چالان کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ماضی میں کراچی میں ٹریفک پولیس کے 1100 ملازمین شہر قائد کی شاہراہوں پر چالان کرتے تھے ، تاہماب کراچی پولیس چیف کی طرف سے ٹریفک منیجمنٹ کی بہتری کیلئے چالان کا اختیار صرف 90 سیکشن کے افسران کو دیا گیا ہے ۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا کہنا ہے کہ شہری میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ٹارگٹ کی بنیاد پر چالان کی کوئی پالیسی  نہیں رکھی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار یومیہ 10 ہزار سے زائد چالان کرتے تھے ۔ جبکہ ٹریفک پولیس کے چالان کرنے پر پابندی کے بعد سے ٹریفک چالان کی یومیہ شرح کم ہو کر 800 تک آ گئی تھی ۔

 

کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کر دی