ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر

اسلام آباد(نیاٹائم) سابق وزیراعظم عمران خان سابق ڈپٹی سپیکرکےایکشن پرپھرمتحرک ہوگئے،کپتان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔

 

عمران خان کی جانب سےسپریم کورٹ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانےکا حکم دیا، عدالت کے 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں جن پرعدالت عظمی کو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

 

عمران خان نے نظرثانی اپیل میں عدالت عظمی سےاستدعا کی ہےکہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل5 پر عملدرآمد کیا، سربراہ حکومت کا ڈپٹی اسپیکرکےاقدامات سے کوئی تعلق نہیں بنتا، لہٰذا سپریم کورٹ کے 7 اپریل کے فیصلے پرنظرثانی کرتےہوئےفیصلے کوکالعدم قراردیا جائے۔

 

"ویلفئیر آرگنائزیشن اور جاسوس تنظیمیں "