شریف فیملی کو انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے کی درخواست بارے بڑافیصلہ

شریف فیملی کو انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے کی درخواست بارے بڑافیصلہ

کراچی (نیاٹائم) سندھ ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

 

سندھ ہائیکورٹ میں محمود اختر نقوی نامی شہری نے درخواست دائرکی تھی کہ نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے ، درخواست گزارنے عدالت عالیہ سے استدعاکی تھی کہ جنہیں سزا ہوچکی وہ اپنی سزائیں پوری کریں جبکہ جن کیخلاف کرمنل کیسز ہیں وہ وطن واپسی پرمقدمات کا سامنا کریں۔

 

سندھ ہائیکورٹ نےشہری کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتےہوئے مسترد کر دیا ، عدالت کی جانب سے قراردیاگیا کہ درخواست مفاد عامہ کی بجائے پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش زیادہ لگتی ہے ، عدالتی ریمارکس کےمطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، عوامی مفاد کا مقصد پبلسٹی نہیں ہونا چاہئے۔

 

علیم خان نے حمزہ شہباز سے معذرت کرلی