گوگل نےنیاسمارٹ فون متعارف کروادیا

گوگل نےنیاسمارٹ فون متعارف کروادیا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)گوگل نے ایک نیا سمارٹ فون پکسل 6 اے متعارف کروادیا ہے۔

 

گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران اس فون کو پیش کیا گیا جس کا ڈیزائن پچھلےبرس کے پکسل سے ملتا جلتا ہے۔اس نئے فون میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ ٹینسور پراسیسر سمیت پکسل 6 کے چند اہم فیچرز موجود ہیں۔

 

ٹینسور پراسیسر کے ساتھ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج میسر ہوگی۔پکسل 6 اے میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے لیکن ریفریش ریٹ صرف 60 ہرٹز کا ہے۔

 

اس فون کے بیک پر 12 میگا پکسل مین اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل  فنکشن موجود ہے۔فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ  فنگرپرنٹ سنسر بھی سکرین کے اندر فکس ہے۔کمپنی کے مطابق پکسل 6 اے کے کیمرا فیچرز بھی پکسل 6 جیسے ہی ہیں یعنی نائٹ سائٹ، رئیل ٹون اور میجک اریزر وغیر، بلکہ ان کو تھوڑا بہتر کیا گیا ہے۔فائیوجی سپورٹ سے لیس پکسل 6 اے کیلئے 5 برس تک اینڈرائیڈ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس مہیا کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

 

کس ملک نےپہلی مرتبہ کوروناوباءپھیلنےکی تصدیق کردی