اداکاراعجازاسلم کاعروہ سےمتعلق انکشاف

اداکاراعجازاسلم کاعروہ سےمتعلق انکشاف

کراچی(نیاٹائم)پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ عروہ حسین کے جلد غصہ ہوجانے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 

اداکاراعجاز اسلم حال ہی میں  اہلیہ سبین کے ساتھ ایک ٹی وی  ٹاک شو میں شریک ہوئے اور اپنی پرسنل لائف  سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت  کی۔دوران شو میزبان آغا  علی نے اعجاز اسلم سے سوال کیا کہ کوئی ایسی نوجوان اداکارہ  کےبارے میں  بتائیں جن کے ساتھ کام کرکے  آپ کو لگتا ہو کہ انہیں اخلاقیات پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

 

میزبان کے سوال پر ایک بار تو اعجاز اسلم  نے انکار کیا کہ ایسی کوئی اداکار ہ نہیں ہے کیوں کہ سب ان کے ساتھ عزت سے پیش آتی ہیں لیکن  بعد میں انہوں نے بتایا کہ عروہ حسین سے متعلق انہوں نے سنا ہے کہ وہ سیٹ پر بہت جلد غصہ ہوجاتی ہیں اور شارٹ ٹیمپر ہیں، ایک دوبار تو عروہ سے متعلق سنا گیا ہے کہ اُنہوں نے پروڈیوسر کو بھی سکھانے کی کوشش کی تھی۔

 

اعجاز اسلم نے واضح کہا کہ  میں نے ایسا صرف سنا ہے مگر میں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا، دونوں سائیڈ کی سٹوری سننی چاہیے ، ہوسکتا ہے میں یہاں غلط ہوں تاہم اگر یہ بات درست ہے  تو  عروہ کو اپنا لہجہ بہتر کرنا چاہیے، اگر  میں اپنی بات کروں تو وہ ہمیشہ مجھ سے عزت سے پیش آئی ہیں۔

 

دوسری طرف آغا علی نے بھی بتایا کہ حال ہی میں عروہ سے میری بھی ملاقات ہوئی ہے مگر وہ مجھ سے بہت عزت سے ملیں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلےاداکارہ ثناجاوید کے میک اپ آرٹسٹ سے کی گئی بدسلوکی کے بھی کئی دعوے سامنے آچکے ہیں۔

 

سیدہ نہیں ملک ہوں ،عامرلیاقت کی تیسری بیوی نے نیاکٹاکھول دیا