وزیراعظم،وزیراعلی پرفردجرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر

وزیراعظم،وزیراعلی پرفردجرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر

لاہور(نیاٹائم) عدالت نے ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹر کی جانب سے کیس کی عدم پیروی بارےدائردرخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں واضح کیاہےکہ 14 مئی کووزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی حمزہ شہباز پرفردجرم عائد کی جائے گی۔

 

عدالت نے فردجرم عائدکرنے کےلیے وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز اوردیگرملزمان کو آئندہ سماعت میں ہرصورت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

 

میڈیارپورٹس کےمطابق ایف آئی اے نےمنی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیشل جج سنیٹرل کورٹ اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پرتحریری حکم جاری کرتے ہوئےپراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

 

عدالت کی جانب سےتحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کوسماعت کے بعد ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹرنے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی تحریری درخواست دائرکی۔اسپشل پراسکیوٹر ایف آئی اے سکندر ذوالقرنین نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونےبارے ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے فی الوقت روکا گیا۔

 

نگران وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کیلئےدرخواست دائر