محکمہ موسمیات نے خطر ے کی گھنٹی بجا دی

محکمہ موسمیات نے خطر ے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(نیاٹائم) محکمہ موسمیات نےرواں سال گلوبل وارمنگ کےباعث پاکستا ن میں درجہ حرا رت معمو ل کی نسبت زیا دہ رہنے کی پیش گوئی کردی ۔

 

ترجمان محکمہ موسمیات کہتےہیں کہ گرمی کی شدت میں ابھی مزید اضافہ ہوگا ہم نے اس حوالےسےعوام کومسلسل خبردار کررہےہیں ، گلوبل وارمنگ کا مسئلہ صرف پاکستان کےساتھ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس سےمتاثرہورہی ہے ، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بدستوربڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گرمی کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلےمیں زیادہ ہو گا ۔

 

ترجمان محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کسانوں کو بھی تاکید کررہےہیں کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر فصلوں کوپانی دینے کا بندوبست کریں جبکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھانے میں بد احتیاطی اور دھوپ کا براہ راست سامنا کرنے سے انسانی جان کوشدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ خوراک استعمال کریں،لیموپانی کااستعمال بڑھائیں۔ واضح رہےکہ لواورگرمی بڑھنے سےگیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہورہاہےاورطبی ماہرین اس کی وجہ کھانے میں بد احتیاطی کوقراردےرہےہیں.

 

جنوبی پنجاب کےعوام کیلئےبڑی خوشخبری