جنوبی پنجاب کےعوام کیلئےبڑی خوشخبری

جنوبی پنجاب کےعوام کیلئےبڑی خوشخبری

لاہور(نیاٹائم)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔وزیراعلیٰ کا جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے سفر کی معیاری سہولتیں مہیا کرنے کے لئے بڑا اقدام ۔

 

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس فوری بحال کرنے کا اعلان کیا ہے،حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے۔سپیڈو بس سروس کی بحالی سے عوام کو سفر کی جدید اور آرم دہ سہولت میسر ہوگی۔

 

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے خراب سٹیشنزکی جلد بحالی کی  بھی ہدایت کی ہے،میٹرو بس پراجیکٹس کے خراب ایکسی لیٹرز کو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔میں جلد ہی اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پراجیکٹ کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔

 

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میٹرو بس سٹیشنز پر واش رومز صاف ستھرے اور لائٹس چالو حالت میں ہونی چاہئیں۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میٹرو بس سٹیشنز کی حالت کو دنوں میں درست کرکے رپورٹ پیش کرے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس عام آدمی کی سواری ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد بڑھانے کے لئے آوٹ آف باکس اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔

 

 اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سٹوڈنٹس کے لئے مفت سفر کی سہولت دینے اور فیڈر بسیں چلانے کی تجویزدی گئی ہے،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی اس ضمن میں جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کو جلد مکمل کیا جائے۔

 

اسد عمر ن لیگ میں ہوتے تو شہباز شریف کو کیا مشورہ دیتے؟