اداکاراحمد بٹ دانیہ ملک پر برس پڑے

اداکاراحمد بٹ دانیہ ملک پر برس پڑے

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)رُکن نیشنل  اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے شوہر پر لگائے جانے والے الزامات اور سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکار احمد علی بٹ نے دانیہ پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔

 

اداکاراحمد بٹ نے دانیہ سے متعلق انسٹا سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے درج کیا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی ڈیوورس سے، جسکی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل گئی ہے۔انہوں نے تحریرکیا کہ آپ کو اچھی طرح علم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت پائی  مگر اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو وائرل کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔

  

اداکاراحمد بٹ کاکہنا تھا کہ اپنی طلاق کو عام کرنا اوراسے ایک سرکس بنادینا قابل افسوسناک ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کھیلا ہے۔انہوں  نے کہا کہ مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے مگر صرف اس بات سے بیزار آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے، کوئی بھی آپ کا گند نہیں دیکھنا چاہتا، یا تو اس معاملے کو پرسنلی حل کریں یا کسی وکیل کااستعمال کریں۔

 

سیدہ نہیں ملک ہوں ،عامرلیاقت کی تیسری بیوی نے نیاکٹاکھول دیا