سیدہ نہیں ملک ہوں ،عامرلیاقت کی تیسری بیوی نے نیاکٹاکھول دیا

سیدہ نہیں ملک ہوں ،عامرلیاقت کی تیسری بیوی نے نیاکٹاکھول دیا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ  کی طرف سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد شوہر پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔اب دانیہ نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیدہ نہیں بلکہ ملِک ذات سے تعلق رکھتی ہیں۔

 

دانیہ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے بتایاکہ آج میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں سیدہ نہیں ہوں بلکہ ملک ہوں۔ سیدہ لکھنے  سے متعلق  دانیہ نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں اپنے نام کے آگے سیدہ لکھوں، میں نے انہیں بہت روکنے کی کوشش کی ، سمجھانا چاہا کہ یہ غلط بات ہے کل کو بہت مسائل ہوں گے مگر انہوں نے کہا کہ یہ میرا مسئلہ ہے ۔

  

دانیہ نے مزید  وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر بھی سیدہ کے بجائے ملک ہی درج ہے۔خیال رہے کہ  دانیہ نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ہمراہ عامر لیاقت کا نام ریمو کردیاہے۔

 

دانیہ شاہ نے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا