کس ملک نےپہلی مرتبہ کوروناوباءپھیلنےکی تصدیق کردی

کس ملک نےپہلی مرتبہ کوروناوباءپھیلنےکی تصدیق کردی

شمالی کوریا(نیاٹائم ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے پہلی بار ملک میں کورونا وبا پھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں اومی کرون کا سب ویرینٹ رپورٹ ہوا ہے لیکن  شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کورونا کیسز کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے،غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں کورونا وبا کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن عائد کر دیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ 2019 کے اختتام پر سامنے آنے والی عالمی وبا کووڈ سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک متاثر ہوئے اور تمام ملکوں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں اور دوسرے ممالک کے ساتھ کورونا کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے لیکن  شمالی کوریا کی طرف سے کورونا کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے گئے۔

 

اسرائیلی بستیاں بسانے کیلئے امریکی اجازت کی ضرورت نہیں