"چلم جوش" فیسٹیول کیلئے غیر ملکی سیاحوں کی کیلاش آمد

پشاور(نیا ٹائم)پشاورکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام چلم جوش فیسٹیول تیرہ مئی سے شروع ہوگا۔پانچ روزہ تہوار میں شرکت کیلئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا۔

 

محکمہ سیاحت، کلچر، سپورٹس، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام  کے پی  کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی  تعاون  سے چترال کی تاریخی وادی کیلاش میں ہر سال منعقد ہونے والے چلم جوش تہوار  تیرہ  مئی 2022سے شروع ہوگاجبکہ اختتامی تقریب 17مئی کو منعقد ہو گی۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے صوبہ کے سیاحتی اور تاریخی مقام وادی کیلاش میں شروع ہونے والے جوشی تہوارکو بھرپور اور شاندار انداز میں منایا جائے گا۔

 

 چترال کے شہر کیلاش میں بہار کی آمد پر منایا جانے والا کالاش قبیلے کا مشہور تہوارچلم جوش تہوار13 مئی سے شروع ہوتا ہے۔ پہلے روزکیلاشی اپنے گھروں اور دیگر مقامات کی تزہین و آرائش کرتے ہیں جب کہ چودہ مئی کو کیلاشی خواتین دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم مناتی ہیں۔ پندرہ مئی کو چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نئے  پیدا ہونے والے بچوں کے لیے رسومات اور روایتی رقص منایا جاتا ہے جب کہ سولہ مئی کو گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا جاتا ہے۔

 

 فیسٹیول کے آخری دن سترہ  مئی کو وادی بیریر میں جوشی تہوار کے میلے کا انعقاد کیا جاتا  ہے۔ چلم جوش فیسٹیول کو انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی  بھی حاصل ہے اسی وجہ سے  بین الاقوامی ٹورسٹس بھی اس تہوار کا حصہ بننے کیلئے وادی کیلاش  کا رخ کرتے ہیں۔ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی اشتراک سے سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام، کیلاش کی تینوں وادیوں کیلئے تین روز کھانے پینے کا انتظام اور وادی کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے موسیقی محفل منعقد کی جائے گی تاکہ سیاح لطف اندوز ہوسکیں۔

 

 

بدنام زمانہ ڈکیت گینگ سربراہ کابھیانک انجام