بدنام زمانہ ڈکیت گینگ سربراہ کابھیانک انجام

بدنام زمانہ ڈکیت گینگ سربراہ کابھیانک انجام

نارووال (نیاٹائم)شکرگڑھ کےعلاقہ نورکوٹ میں ویران ریلوے اسٹیشن کے سامنے کھیتوں میں 6 ڈکیت مارے گئے۔

ڈی ایس پی ملک خلیل کا بتانا ہے کہ بدنام زمانہ بین الاضلاعی ڈکیت مقتول ملزمان نے موضع پھیرووال میں اپنے دوست اسامہ یونس کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔ بدلہ لینے کےلئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دیگر 5 ساتھیوں سمیت اسامہ نے منصوبہ بندی کے تحت بلایا اور ریلوے اسٹیشن نورکوٹ کے سامنے کھیتوں میں مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلایا ۔ ڈاکوؤں کے بےہوش ہونے پراسامہ یونس نے ڈاکووں پرفائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

 

مقتولین ملزمان نے مبینہ طور پر اسامہ کے گھر ڈیڑھ ماہ قبل 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی ۔ مقتولین کے قبضہ سے کلاشنکوف، اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ مقتولین میں شیخوپورہ کا شاہیں عرف سوری بھی شامل ہے ۔

 

مرنے والے ملزمان میں گوجرانولہ شیخوپورہ ،سیالکوٹ اور لاہور کے ڈکیٹ شامل ہیں ۔ کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں ۔ ملزم اسامہ اور ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔

 

انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 15 افراد جاں بحق