انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 15 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 15 افراد جاں بحق

جامشورو (نیا ٹائم ویب ڈیسک )سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 15 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی  ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 15 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں ۔ ایس ایس پی کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی اکثریت کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو سے ہے جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہولناک ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر حیدر آباد ، ڈی سی اور ایس ایس پی جامشورو کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے ہر قسم کا تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقے کو روانہ کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

آئل ایجنسی کی چھت گر گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 4 زخمی