
اسرائیلی بستیاں بسانے کیلئے امریکی اجازت کی ضرورت نہیں
تل ابیب (نیا ٹائم ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپد کا کہنا ہےمقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کیلئے امریکی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق یائر لاپد نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیلی ایک خود مختار ریاست ہے اور وہ خطے میں تعمیرات کیلئے امریکی اجازت لینے کی پابند نہیں ہے ۔ لاپد کا یہ بیان مغربی کنارے میں 3988 غیر قانونی بستیوں کے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے اسرائیل اور امریکا کے درمیان تازہ سفارتی تنازع کے بعد پیش سامنے آیا ہے ۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ جب بستیوں کی تعمیر کی بات ہوتی ہے تو ہم ہمیشہ امریکا کو آگاہ کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم واشنگٹن سے منظوری لینے کے پابند ہیں اور ہم منظوری کے حصول کیلئے ایسا کرتے ہیں ۔
واضح رہے اسرائیل میں امریکی سفیر ٹام نائیڈز ، وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس بھی کہہ چکے ہیں کہ ایسی بستیوں کی تعمیرات سے تنازعات بڑھتے ہیں اور ریاست حل کے امکانات کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔
نائیجریا میں مسلح افراد کا حملہ ، 7 فوجی ہلاک
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ