نائیجریا میں مسلح افراد کا حملہ ، 7 فوجی ہلاک

نائیجریا میں مسلح افراد کا حملہ ، 7 فوجی ہلاک

ابوجا (نیا ٹائم ویب ڈیسک )افریقی ملک نائیجریا میں نامعلوم مسلح افراد نے نائیجرین فوج کی گشت کرنے والی پارٹی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک  ہوگئے ، تاحال دو فوجی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ انہیں حملہ آور اپنے ساتھ اغوا کر کے لے گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک نائیجریا میں نامعلوم مسلح افراد نے فوج پر اچانک حملہ کیا ہے جس کی زد میں آ کرنائیجرین فوج کی بٹالین کے 7 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ اسی دوران دو فوجی اہلکارلاپتہ بھی ہیں ۔ نائیجریا کے گاوں میں فوجی قافلہ پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 93 بٹالین پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سے فوج کے بریگیڈئیر جنرل اور ان کے معاون لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

دہشت گردوں نے رات گئے نائجیریا کے ٹاٹی نامی گاؤں میں فوجی قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 93 بٹالین پر حملے کے بعد سے بریگیڈئر جنرل اور ان کے معاون لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے فوج نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی بھی مسلح گروہ نے فوج پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ آرمی کے ترجمان نے ابھی تک اس واقعہ پر موقف دینے سے گریز کیا ہے ۔

واضح رہے گزشتہ ماہ بھی نائیجریا میں داعش کے حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

گزشتہ دس برس کے دوران نائیجریا میں مختلف مسلح گروپ سرگرم ہیں جو مختلف قوموں اور سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔

 

یوکرین پر جنگ کے اثرات 100 سال تک رہیں گے، جرمن چانسلر