سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کراچی (نیا ٹائم )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں بے چینی کی صورتحال برقرا ر رہی ، ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 133 روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
مجموعی طور پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالرز کمی ہوئی ، فی اونس 11 ڈالرز کمی کے بعد سونا 1852 ڈالرز فی اونس ہو گیا تاہم عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطھ پر پہنچ گئیں ۔ سونے کی قیمتوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔
کراچی ، حیدر ، آباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار 700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 16 ہزار 341 روپے کا ہو گیا ۔
دوسری طرف چاندی کی قیمت میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ، فی تولہ چاندی کی قیمت 1500 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1286 روپے رہی ۔

 

خوشخبری! کونسی گاڑیاں اب سستی ملیں گی