چوہدری شجاعت حسین جھوٹی خبروں پر بول پڑے

چوہدری شجاعت حسین جھوٹی خبروں پر بول پڑے

لاہور (نیا ٹائم )پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی جھوٹی خبروں پروضاحت جاری کر دی ۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ میں بالکل خیریت سے ہوں ، میری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔  کارکن ان جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر بالکل دھیان نہ دیں ۔

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے بھی ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق تردید کی ہے ۔

واضح رہے مختلف سوشل میڈیا اکاونٹس سے چوہدری شجاعت حسین کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ، سوشل میڈیا پر افواہوں کے بازار گرم رہتے ہیں اور کئی بار اہم شخصیات کی موت یا ان کے بیماری کی من گھڑت خبریں پھیلائی جاتی ہیں تاہم ایسے جھوٹے اکاونٹس کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

 

اداروں پر تنقید ، سابق فوجی افسران نے بھی خاموشی توڑ دی