اداروں پر تنقید ، سابق فوجی افسران نے بھی خاموشی توڑ دی

اداروں پر تنقید ، سابق فوجی افسران نے بھی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (نیا ٹائم ) سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر سیاستدانوں کی طرف سے پاک فوج اور اس کی قیادت پر تنقید اور فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کے معاملے پر سابق فوجی افسران نے بھی خاموشی توڑ دی ۔ سابق فوجی افسران نے عمران خان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

میجر ریٹائرڈ بلال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کس کیلئے میر جعفر جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں ، اگر آپ کو کوئی سیاسی مسئلہ درپیش ہے تو اس کیلئے آپ سیاستدانوں کے پاس جائیں ، فوج کو سیاست میں کس لیے گھسیٹ رہے ہیں ۔

ایک اور ریٹائرڈ فوجی نے کہا ہے ہے جو لوگ فوج کو غدار کہتے ہیں یا اس پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں وہ خود ملک کے غدار ہیں ۔ ہر اختلاف قابل احترام ہے لیکن اب تو بات ہمارے گھروں تک پہنچ گئی ہے ۔ ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوان اپنی فوج اور چیف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ، پاک فوج  کو سیاست میں نہ گھسیٹیں اور انہیں اپنا کام کرنے دیں ، بلاوجہ فوج یا فوجی قیادت پر کسی بھی طرح کے الزامات برداشت نہیں کریں گے ۔

 

ایون فیلڈ ریفرنس میں نمائندگی ، نیب پراسیکیوٹر نے معذرت کر لی