ایون فیلڈ ریفرنس میں نمائندگی ، نیب پراسیکیوٹر نے معذرت کر لی

ایون فیلڈ ریفرنس میں نمائندگی ، نیب پراسیکیوٹر نے معذرت کر لی

اسلام آباد (نیا ٹائم ) ایون فیلڈ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی نے مزید پیروی سے معذرت کر  لی ۔امتیاز صدیقی نے ریفرنس میں نیب کی مزید نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی نے عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کر لی ۔ انہوں نے فیصلے سے باقاعدہ طور پر نیب حکام کو بھی آگاہ کر دیا ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت بھی کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونا ہے ۔

 

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا سخت ترین رد عمل آگیا