غیر ملکی کوچ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ٹریننگ دیں گے

غیر ملکی کوچ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ٹریننگ دیں گے

لاہور (نیا ٹائم ) اولمپکس مقابلوں کے جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے ۔

اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ کے حوالے سے ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اہم فیصلہ کر لیا ہے ، مستقبل کے ٹورنامنٹس میں بہتر کارکردگی اور اولپمئن کی بہتر ٹریننگ کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ غیر ملکی کوچ ٹرسیس لیبن برگ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے اہم ایونٹس میں کوچنگ کی خدمات فراہم کریں گے ۔

جولائی میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کیلئے کچھ روز آرام کے بعد قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم تربیت کا آغاز کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی یاسر علی بھی ایران میں ہونے والے مقابلوں امام رضا ایتھلیٹکس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

واضح رہے ایرانی شہر مشہد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا جس میں شرکت کیلئے 7 رکنی پاکستانی دستہ ایران پہنچے گا ۔ ایونٹ 29 سے 30 مئی کو ایرانی شہر مشہد میں شیڈول ہے ۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے حال ہی میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہوں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔

 

ہاکی فائیو میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات ہیں یا نہیں، ریحان بٹ نے بتادیا