کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کر دی

کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کر دی

کراچی (نیا ٹائم )شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے شہر میں جاری طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر خاموشی توڑ دئیے ۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ غیر اعلانیہ نہیں اس کا مکمل شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں کہیں  بھی 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے ۔ 20 فیصد سے کم لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بالکل بھی نہیں کی جا رہی ہے ۔ 400 کے قریب صنعتی فیڈرز بھی لوڈ شیڈنگ سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہیں اور وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ لانڈھی ، بھینس کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کچھ کنکشنز منقطع کئے گئے ہیں ، ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلوں اور واجبات  کی ادائیگی سے مشروط ہیں ۔

واضح رہے شہر میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش کی شکایات سامنے آ رہی تھیں ۔

 

آئل ایجنسی کی چھت گر گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 4 زخمی