خوشخبری! کونسی گاڑیاں اب سستی ملیں گی

خوشخبری! کونسی گاڑیاں اب سستی ملیں گی

لاہور(نیاٹائم)کیاکارمینوفیکچررزکمپنیوں کی من مانیاں ختم ہونے جارہی ہیں،ذرائع کاکہناہےکہ نئے بجٹ میں حکومتی اقدامات کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان موجود ہے۔

 

ذرائع کے مطابق بجٹ 2022-23 میں گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کی تجویز پرغورجاری ہے ، آئندہ بجٹ میں گاڑیوں کی قیمت میں کسی حد تک کمی کا امکان ہے۔

 

بجٹ 2022-23 میں گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی پرسنجیدگی کیساتھ غور کیا جارہا ہے۔گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 فیصد اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں 2 فیصد کمی کرنے کی تجویز پرغورجاری ہے۔

 

دوسری جانب کار مینوفیکچررز، اسمبلرز نے بجٹ سے پہلے ہی ایک سال میں متعددمرتبہ ساٹھ سے سترفیصدتک قیمتیں بڑھا دی ہیں۔کار مینوفیکچررز، اسمبلرزنےمہنگا ڈالر، خام مال کی قیمت اور فریٹ چارجز میں اضافے کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قراردے کرمن مانیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔