ہاکی فائیو میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات ہیں یا نہیں، ریحان بٹ نے بتادیا

ہاکی فائیو میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات ہیں یا نہیں، ریحان بٹ نے بتادیا

لاہور(نیاٹائم)پاکستان کے سابق اولمپئن اورکوچ ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی طرح ہاکی فائیو میں بھی پاکستان کی کامیابی کے واضح امکانات ہوسکتے ہیں۔

 

قومی ٹیم کےکوچ کا مزہد کہنا تھا کہ یہ تیزترین اورنیا فارمیٹ ہے جس میں بال گراؤنڈ سے باہرنہیں جاتی اورسب کھلاڑیوں کو ہروقت چوکس رہنا پڑتا ہے۔ گولز کی تعداد زیادہ ہونے سے مداح بھی اس میں اچھی خاصی  دلچسپی لیں گے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم سوئٹزرلینڈ کے سٹی لوزانے میں ہاکی فائیو ٹورنامنٹ میں شریک ہورہی ہے۔ امید ہےکہ اس فارمیٹ میں ہمارے کھلاڑی کافی کچھ سیکھنے اورزیادہ اچھی پرفارمنس دینے کے قابل ہوں گے۔

 

ریحان بٹ نے مزید کہا کہ کیمپ کی پہلی سٹیج میں فٹنس پر فوکس کیا گیا، اب آخری مرحلے میں اسکلز ورک پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ اس وقت کیمپ میں پندرہ کھلاڑی ہیں جن میں حتمی نورکنی ٹیم کی سلیکشن ہوگی۔ ایونٹ میں بھارت اور ملائیشیا کے ساتھ پولینڈ اورسوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں، کوشش ہوگی کہ بھارت اورملائیشیا کوشکست فاش دیکرفائنل میں جگہ بنائیں۔

 

امام الحق نے اپنی شادی کو بابر کی شادی سے مشروط کردیا