دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے پر رابی پیرزادہ کیا کہتی ہیں

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے پر رابی پیرزادہ کیا کہتی ہیں

لاہور(نیاٹائم)رابی پیرزادہ نے ممبرقومی اسمبلی عامرلیاقت اوردانیہ شاہ کی طرف سے ایک دوسرے پرعائد کیے جانے والے الزامات پرڈھکے چھپے لفظوں میں ردعمل کا اظہارکردیا ہے۔

 

حال ہی میں عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی طرف سے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت کے بارے کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔ دانیہ شاہ عامر لیاقت پرکوکین کے نشے کا الزام لگاچکی ہیں حتیٰ کہ دانیہ نے یہ بھی کہا کہ  عامرمجھے نماز کیلئے روکتے تھے۔ اس تمام صورتحال پر رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے سجل اوراحد کی طلاق کا بہت دکھ تھا مگر دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کی پردہ پوشی رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ’شادی ایک بہت مقدس رشتہ ہے، اس کوسرکس مت بنائیں، ہم سب نے آخر مرجانا ہے اوراپنے اعمال کے جوابدہ ہونا ہے جو لوگ دین کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کیا ان کو ڈر نہیں لگتا ‘۔

 

بعد ازاں رابی پیرزادہ نے چند بچیوں کے ساتھ اپنی تصویرپوسٹ کی اورٹوئٹ کی کہ’ آج کے بچوں کودانیہ، عامرلیاقت اوربہت سی ایسی باتوں کامعلوم ہے جوہم کو ان سے چھپانی چاہئیں مگر یہ پکچرز دکھا کر پوچھیں کیا انکو بلقیس ایدھی کا پتہ ہے؟ ہماری چھوٹی سی نیکی بھی صدقہ جاریہ ہے، اچھائی پھیلانا ہمارا فرض ہے اور باعثِ ثواب ہے‘

 

دانیہ شاہ نے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا