کونسی غذائیں اینٹی بایوٹکس مزاحمت میں کمی کرسکتی ہیں

کونسی غذائیں اینٹی بایوٹکس مزاحمت میں کمی کرسکتی ہیں

ڈیوس(نیاٹائم)دنیا بھرمیں لوگ فائبرغذاؤں کے پاس نہیں آتے اوردوسری طرف اینٹی بایوٹکس ادویات دھیرے دھیرے اپنی تاثیر کم کردیتی ہیں۔ اب ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ ریشے دارغذائیں معدے کی سطح پر ایسا بدلاؤ لاتی ہیں کہ اینٹی بایوٹکس ادویہ کی تاثیر کم ہونے کے خطرات میں کمی ہوجاتی ہے۔

 

ایم بایو نامی جرنل میں پبلش تحقیق میں بالغ افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ آٹھ  سے دس گرام حل شدہ فائبر کا استعمال کریں جو ان کیلئے کافی مفید ہوگی۔ یہ فائبر معدے اورآنتوں کے خردنامیوں (بیکٹیریا) کی کیفیت تبدیل  کرکےاینٹی بایوٹک دواؤں سے بدن کی مزاحمت کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بصورتِ دیگرایک ایسا ٹائم آتا ہے کہ مریض پر تیسرے درجے کی اینٹی بایوٹکس بھی مفید نہیں رہتی۔ اب اینٹی بایوٹکس مزاحمت طبی دنیا کا ایک بڑا مسئلہ بھی بن گئی ہے۔

 

دنیا بھرمیں لاتعداد مریض اس قسم کے ہیں جن کی بیماریاں، ٹیٹرسائیکلین اور ایمائنوگلائکوسائیڈ جیسی عام دوا پرحاوی ہوجاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ  بیکٹیریا اوروائرس بہت چالاکی سے خود کو تیزی سے تبدیل کرتے ہوئے ان دواؤں کو ناکام بناتے رہتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ اس کی جڑ انسانی معدے اور آنتوں میں ہے جہاں متعدد طرح کے خردنامئے جینیاتی طور پراینٹی بایوٹکس سے محفوظ ہوتے ہیں۔

 

اس ضمن میں فائبرغذائیں اہم رول ادا کرسکتی ہیں کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس میں اے آر ایس مرکز سے جڑے ڈینیئل لیمے اور ان کی ٹیم نے بتایا کہ کم گوشت اور زیادہ فائبر کی غذائیں نظامِ ہاضمہ کے خردنامیوں میں اینٹی بیکٹیریئل رسسٹنس والے جین (اے آرجی) میں کمی لاتی ہیں۔ پھر اگر اے آر جی کی اوسط جتنی کم ہوگی معدے میں ان ایروبک خردنامیوں کی تعداد اتنی ہی بڑھتی ہے۔ یہ بلاشبہ آنتوں اور معدے میں تندرست خردنامیوں کی ایک عمدہ مثال ہے۔

 

ایکسپرٹ نے مشورہ دیا ہے کہ ڈبل  تندرستی کے لیے دالوں، جو، لوبیا، گری دار پھل، اور مکمل اناج (ہول گرین) ضرور کھانے کا حصہ بنائے۔ تاہم بروکولی، گاجروں اور بیریوں میں بھی فائبر ہوتا ہے۔اس ضمن میں 290 افراد پر چھوٹی سی ریسرچ کی گئی ہے۔ تمام افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کر انہیں فائبر اور غیرفائبر غذائیں دی گئیں اور ان کے معدے میں خردنامیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ جن افراد نے ریشے دار غذا استعمال کیں ان کے پیٹ میں اینٹی بیکٹیریا مزاحمت کو روکنے والے مفید بیکٹیریا زیادہ دیکھائی دیے گئے۔

 

اومی کرون کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد حکومت کا اہم فیصلہ